Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

ڈومنیکا... پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 228 ویں کھلاڑی بن گئے۔ڈومنیکا ٹیسٹ میں حسن علی کو بولنگ کوچ اظہر محمود نے ٹیسٹ کیپ دی۔ حسن علی نے 16 ون ڈے میچوں میں 26.24 کی اوسط سے 29 وکٹیں اور 7 ٹی ٹوئنٹی میں 19.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں لے رکھی ہیں۔واضح رہے کہ بارباڈوس ٹیسٹ میں لیگ اسپنر شاداب خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

 

شیئر: