Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اپنی فلم کے گیت پر جھومنے لگے

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس دی جسے مداحوں میں مقبولیت مل رہی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان تھائی لینڈ میں ایک نجی تقریب میں شریک ہوئے جہاں گلوکار کمال خان نے ان کی فلم کا گیت ”او او جانِ جاناں“ پیش کیاتو سلمان خان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے جہاں وہ کمال خان کےساتھ گیت گنگناتے ہوئے جھومنے بھی لگے۔سلمان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے ۔
 
 

شیئر: