Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’زیرو“ کی ٹیم دفاع میں سامنے آگئی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاﺅس کی ٹیم فلم”زیرو“ کےخلاف مقدمہ دائر ہونے پر اپنے دفاع میں سامنے آگئی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں فلم’ ’زیرو“ کےخلاف سماعت کے موقع پر شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاﺅس ”ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ“ کی ٹیم نے فلم پر لگائے گئے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کی دائر کردہ درخواست مکمل طور پر غلط فہمی پر مبنی ہے کیونکہ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ خان کرپان نہیں بلکہ عام سی تلوار پہنے ہوئے ہیں جس کا کسی بھی عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔فلم سازوں نے کہا کہ انہوں نے اس فلم کے ذریعے کسی برادری یا معاشرے کے کسی طبقے کی بے عزتی نہیں کی اور نہ ہی کرپان کا استعمال کیا جو خالصہ کے لئے ایک اہم علامت ہے۔
 

شیئر: