موٹر وے پولیس میں 2200 بلوچ نوجوان کو ملازمتیں
اسلام آباد...وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس میں 2 ہزار 200 بلوچ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ریاستی اداروں میں ملازمت کے مواقع د ئیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بلوچ نوجوانوں کے مفاد میں فیصلہ کیا گیا ۔مراد سعید نے بتایا کہ قوانین کے مطابق بلوچستان میں وفاقی ملازمتوں کا کوٹہ صرف 6 فیصد ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر مملکت نے بلوچ نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور قوم کی خدمت میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔