Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن وزیر اعظم کو کام کرنے سے روکدیا گیا

  کولمبو ....سری لنکا میں سیاسی بحران شدید ہوگیا ۔عدالت نے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کی کابینہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے روک دیا ۔ 122 اراکین پارلیمان کے دستخطوں پر مشتمل ایک درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ مہندا راجا پا منصب پر فائز رہنے کا اختیار کھو چکے ہیں۔ ان پر2 مرتبہ عدم اعتماد بھی کیا جاچکا ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے راجا پاکسے اور ان کی کابینہ کے وزرا کو12 دسمبر کو طلب کر لیا ۔ ان سے وضاحت طلب کی جائے گی ۔راجا پاکسے کے حامیوں نے کہا ہے کہ وکلاءسے قانونی مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

شیئر: