برطانوی وزیر داخلہ نسل پرستانہ واقعہ پر برہم
دبئی...برطانیہ کے پاکستان نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے شامی بچے کے ساتھ اسکول میں نسل پرستانہ بدسلوکی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وا قعہ نے اپنے بچپن میں ایسے ہی نسل پرستانہ واقعات یاد دلا د ئیے۔ برطانیہ میں شامی پناہ گزین بچے پر اسکول میںدوسرے بچوں کی طرف سے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ساجد جاوید نے برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ۔ سوشل میڈیا پروائرل فوٹیج میں اسکول میں ایک شامی بچے کو اس سے عمر میں بڑے طالب علم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنائے جا تے دکھایاگیا ہے۔ ساجد جاوید نے کہا کہ جس طرح کے حالات کا سامنا شامی بچے کو کرنا پڑا اسی طرح کے حالات کا سامنا وہ بھی اپنے بچن میں سامنا کرچکے ہیں۔ ایک مقامی برطانوی لڑکے نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ساجد جاوید نے کہا کہ اسکول میں بچے میرے خلاف اس لئے ہوئے تھے کہ میں ایک ایشیائی تھا اور وہ یورپی گورے تھے۔