*** ثناء بشیر ***
سعودی عرب اور چین دوستی کو فروغ دینے کےلئے الاحساءکی سب سے بڑی مارکیٹ اسواق القریہ میں رنگ رنگا فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں چینی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ۔فیسٹیول میں سعودی بچوں اور بچیوں نے چینی لباس پہن کر شرکت کی جبکہ مرد وخواتین کی جانب سے بھی چینی ثقافت کے مطابق لباس پہنا گیا اور چینی ثقافت کو پسند کیا گیا ۔اس موقع پر درجنوں ایسے ا سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا فیسٹول میں بچوں نے چینی ڈریگن اور شیر کے کاسٹیومز پہن کر ماحول کو چار چاند لگا دئیے اور چینی کارٹون نے بھی ماحول کو خوب رنگین بنائے رکھا ۔چینی ثقافت کو دیکھنے کےلئے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی ،انڈین کے علاوہ چینی باشندوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ جنہوں نے ایک ساتھ ملکر فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر چینی مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد کیا گیا۔