Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اوردیپیکا سرفہرست

بالی وڈ انڈسٹری کے کئی نام ایسے ہیں جو اپنی شہرت کےساتھ ساتھ اپنی کمائی میں بھی کسی سے کم نہیں۔ حال ہی میں امریکی جریدے فوربز نے انٹرٹینمنٹ شعبے میں ہندوستان کی امیرترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں سلمان خان کا نام سر فہرست ہے۔انہوں نے ”ریس3“،”ٹائیگر زندہ ہے‘ ‘اور” بگ باس“ میں میزبانی کرکے رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ کمایا۔ سلمان نے کنگ خان، امیتابھ بچن ،عامر خان کو بھی مات دیدی۔ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی، تیسرے پر اکشے کمار ہیںجبکہ ٹاپ ٹین میں عامر خان،امیتابھ بچن، رنویر سنگھ ، سچن ٹنڈولکر اوراجے دیوگن ہیںجبکہ خواتین اداکاروں میں سب سے امیر اداکارہ کا ٹائٹل دیپیکا پڈوکون کے پاس ہے۔
 

شیئر: