Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا‘ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سابقہ حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی تھیں اور اس دوران اگلے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیاری کی جاتی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاناما لیکس کا فیصلہ کرکے نئی پاکستان کی بنیاد رکھ دی تھی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے موضوع پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی لازم و ملزوم ہیں۔آج سے پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعظم بھی قانون کے تابع ہوگا۔ وزیر اعظم نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے میرے نیچے ہے پھر بھی آپ کو بتاتا ہے کہ عمران خان نے یہاں غلطی کی۔ میرے ماتحت ادارہ آج عدالت کو بنی گالا کی صورتحال بتارہا ہے۔ عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ ایسا پہلے نہیں ہوتا تھا تاہم آیندہ کوئی نہیں سوچے گا کہ وہ قانون سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ادارے خود مختار ہو رہے ہیں۔ ہم بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، قانون سازی کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ 6 نئے قانون اسمبلی میں لے کر آرہے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، آنے والے دنوں میں قرضوں سے نکل جائیں گے ۔ 
 
 

شیئر: