زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑ دینگے؟
اسلام آباد...وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے کہا تو زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑ دیں گے۔ زلفی بخاری قابل آدمی ہے لیکن اس کا قصور یہ ہے کہ وہ عمران خان کا دوست ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے دعوی کیا کہ کہ زلفی بخاری نے مجھے بتایاہے اگر چیف جسٹس نے مجھے غیر ملکی شہریت ترک کرنے کا کہا تو غیر ملکی شہریت چھوڑ دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ کالا کام کرچکے ہوں ،وہ ہمارے کام کو اچھا کیسے کہیں گے ؟ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات کرنے کا مقصد تھا کہ فوج حکومت کے ساتھ ہے۔منشور ان کے منہ سے نکل گیا۔ عمران خان روایتی سیاستدان نہیں۔ فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔