Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان اور تاجک باشندوں کو سیکڑوں شناختی کارڈ کے اجرا کا انکشاف

 
اسلام آباد:  ملک میں افغان انٹیلی جنس سے متعلقہ افراد کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود نے سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغان اور تاجک باشندوں کو سیکڑوں شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور ان غیر ملکیوں کے پاسپورٹس پر بھارت کے ویزے بھی لگے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ نادرا نے بعض شناختی کارڈ تاحال بلاک نہیں کیے تاہم  شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کی فہرست خفیہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے، جو اس حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ علاوہ ازیں تقریباً ڈیڑھ سو تاجک باشندوں کے شناختی کارڈ لاہور سے برآمد ہوئے جنہیں بلاک کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: