Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتارپور کوریڈر کا کام تیز رفتاری سے شروع

لاہور:  پاکستان میں کرتارپور راہداری پر کام کا باقاعدہ اور تیز رفتاری سے آغاز ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر 8 سو میٹر طویل پل اور اس کے اطراف میں دفاعی بند تعمیر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر کا ٹھیکا نجی کمپنی کو دیا جس نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دربار صاحب سے بھارتی سرحد تک ساڑھے 4 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی جس کے پہلے مرحلے کے لیے دریائے راوی پر پل بنانے کے لیے کھدائی کا کام شروع ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے مطابق کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے اگلے ہی روز تعمیراتی کمپنی نے مشینری پہنچا دی تھی اور سڑک کی تعمیر کے لیے باقاعدہ نشان دہی کردی گئی تھی جبکہ تعمیری میٹریل بھی سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

شیئر: