Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیخلاف مزید 2 کیس نیب کے حوالے

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک نیا کیس نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف نے عمرہ سمیت 25 غیر ملکی نجی دورے کیے جن پر 25 کروڑ روپے کی لاگت آئی اور یہ اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف مذکورہ کیس نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
شہزاد اکبر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ذاتی حیثیت میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے اور ان کے ساتھ 23 رکنی وفد بھی تھا۔ اس دورے پر سرکاری خزانے سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ علاوہ ازیں دوسرے کیس سے متعلق وزیرا عظم کے معاون خصوصی نے بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ کے نام لندن میں فلیٹ ظاہر نہیں تھا۔  اس پر بھی نیب سابق زیرا عظم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا رہا ہے اور اس حوالے سے تمام شواہد نیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
 

شیئر: