بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز : کوہلی الیون فیورٹ قرار
ایڈیلیڈ:ہند اور آسٹریلیا کے درمیان 4میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے ایڈیلیڈ اوول گراونڈ میں شروع ہوگا ۔پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران فیورٹ کہی جا رہی ہے اور مبصرین کے مطابق کوہلی الیون کے پاس کے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز کا یہ سنہری موقع ہے۔ بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں کپتان اسٹیون اسمتھ، ان کے نائب ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندی کے بعد میزبان ٹیم نسبتاً کمزور نظر آرہی ہے اور جبکہ جارحیت ترک کرکے مہذبانہ انداز میں کھیلنے کی نئی حکمت عملی بھی زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکی ۔ روایتی تیز وکٹوں پر اپنے فاسٹ بولرز کی مدد سے نئے کپتان ٹم پین مہمان ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں لیکن ویرات کوہلی ، شیکھر دھون، لوکیش راہول اور روہت شرما جیسے بیٹسمین آسٹریلیا کیلئے مسائل پیدا کریں گے ۔آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون ہندوستانی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی بیٹسمین اسپنرز کو کھیلنے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم اس ٹیسٹ کیلئے بیٹسمین مارکوس ہیرس کو ٹیسٹ کیپ دینے والی ہے جبکہ آل راونڈر مچل مارش کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو منتخب کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ میزبان ٹیم اپنی بیٹنگ لائن کو مستحکم کرنا چاہتی ہے ۔ مارکوس ہیرس ایرون فنچ کے ساتھ اوپن کریں گے جبکہ عثمان خواجہ تیسرے نمبر پر کھیلیں گے۔ٹیم میں3فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز اور ایک اسپنرناتھن لیون کھیلیں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹریوس ہیڈ بھی آف اسپن بولنگ کر سکتے ہیں۔ایڈیلیڈ کی وکٹ اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہو تی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں