چیف آف نیول اسٹاف چیمپیئن شپ: جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہو گی
کراچی:تیرہویں چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ 2018 ءپاک بحریہ کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں کھیلی جائے گی۔10 دسمبر تک جاری رہنے والی انٹرنیشنل رینکنگ کی حامل یہ چیمپیئن شپ 23 میچز پر مشتمل ہے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمن نے بتایا کہ پہلا سی این ایس اسکواش ٹورنامنٹ 2000 میں 6 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا جبکہ اس سال چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 18 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔اس اسکواش چیمپیئن شپ کا شمار بین الاقوامی رینکنگ پوائنٹس رکھنے والے مقابلوں میں ہوتا ہے جس میں رواں برس بہترین قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔12 مقامی جبکہ 12 غیر ملکی کھلاڑی اس سال مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق ایران، مصر، ملا ئیشیا، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال سے ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں