Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی اسکواش مقابلوں پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد:پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی سرگرمیاں بتدریج بحال ہو رہی ہیں جبکہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں عالمی ا سکواش مقابلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر پاکستان میںبین الاقوامی اسکواش مقابلوں کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔اسکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے رواں سال فروری میں یہ پابندی عائد کی تھی تاہم اب بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی ہو سکتی ہے۔ پی ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر الیکس گف کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اسلام آباد میں2 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مینز ایونٹ کی انعامی رقم 50 ہزار ڈالر جبکہ ویمنز ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ٹورنامنٹس کا انعقاد پی ایس اے کے سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر منحصر ہو گا۔ پروفیشنل ایونٹس کا انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی اسکواش کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ پاکستان اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے پروفیشنل اسکواش مقابلوں کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے پاکستان میں انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گراونڈ پر کھیلنے کا موقع ملنے سے ان کے جوش و خروش میں اضافہ ہو گا اور ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔

شیئر: