سینیٹ وفد اپنے خرچ پر غیر ملکی دورہ کرے گا
اسلام آباد ...ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراطلاعات سمیت کسی کے بھی سینیٹ میں دا خلے پر پابندی کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ہم سب پارلیمنٹرنز ہیں۔ ہمیں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں لگانی چاہئے۔مشاہداللہ خان کی باتوں اور فواد چوہدری کے جواب سے سینیٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا ۔چیئرمین سینیٹ سے کوئی اختلاف نہیں۔چیئرمین سینٹ کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے خرچے سے غیرملکی دوروں کی روایت شروع کر رہے ہیں ۔ میری قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد ماسکو جارہا ہے ۔ وفد کے تمام ارکان اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے ۔ امید ہے چیئرمین سینیٹ اور دیگر ارکان بھی جیب سے غیر ملکی دوروں کی روایت کو آگے بڑھائیں گے ۔