Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں کسانوں نے احتجاج ختم کردیا

لاہور... وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے ۔ کاشتکاروں کے جائز مطالبات حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا ۔شوگوملز مالکان نے کل سے ملیں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔گنے کے کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ۔کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انورنے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر رہے ہیں ۔چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کسان اتحاد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہیں ۔ملاقات میںکاشتکاروں کے خلاف کیسز واپس لینے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کاشتکاروں کے مطالبے کے مطابق کھاد کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔ٹیوب ویل بلوں سے متعلق مسائل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی حل کرائیں گے ۔

شیئر: