Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: افریقی ممالک کیلئے 100ملین یورو

ریاض ۔۔۔ وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد قطان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے افریقی ساحل پر آباد 5ممالک کی مدد کیلئے 100ملین یورو پیش کردیئے۔ وہ ان دنوں ماریطانیہ میں گروپ کےلئے ترجیحی سرمایہ کاری پروگرام کی”نواکشوط کانفرنس“ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گروپ میں شامل 5ممالک کی مدد کیلئے 100ملین یورو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ان میں سے 50ملین یورو گروپ کے ترجیحی منصوبوں کے لئے مخصوص ہونگے۔ نواکشوط کانفرنس کا مقصد گروپ میں شامل افریقی ممالک کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے عطیات فراہم کرنے والے ممالک اور فریقین کے درمیان ربط و ضبط پیدا کرنا ہے۔ یہ ممالک اپنے یہاں دہشتگردی کے انسداد کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: