ریاض: الرین کے ڈاکو گرفتار
ریاض ۔۔۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ الرین کمشنری میں 24ربیع الاول 1440ھ کو ونچ سے زبردستی گاڑی اتار کر لیکر فرار ہوجانے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ونچ کے ڈرائیور پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر واردات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ دونوں سعودی شہری نکلے۔ وادی الدواسر سے 170کلو میٹر دور شمال میں مسروقہ کار سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ دونوں نے فرار کی کوشش کی تھی۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے انکی گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ایک زخمی بھی ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار بھی انکی فائرنگ سے متاثر ہوا۔