سستے ٹکٹ کے اشتہاریوں سے انتباہ
ریاض ۔۔۔ ڈیجیٹل کے ماہر یاسر الرحیلی نے خبردار کیا ہے کہ بعض انجانے لوگ فضائی سفر کے انتہائی سستے ٹکٹ فراہم کرنے کے دعوے کرکے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہا جائے۔ یہ مسروقہ کارڈز اور ہیک اکاﺅنٹس سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ انکے ذریعے خریدے گئے ٹکٹ پر آپ سفر ہی نہ کرسکیں اور آپ کو بے وقوف بننے کا پتہ اسو قت ہو جب آپ سفر کے لئے ایئرپورٹ پہنچ چکے ہوں۔الرحیلی نے توجہ دلائی کہ اس قسم کے لوگوں کو پہچاننے کی 3اہم نشانیاں ہیں۔ پہلی یہ ہے کہ یہ لوگ صرف واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ ان سے ٹیلیفون پر بات نہیں ہوپاتی۔ دوسری نشانی یہ ہے کہ یہ لوگ نصف قیمت پر ٹکٹ آفر کرتے ہیں اور حد درجہ سودے بازی کرتے ہیں۔ تیسری نشانی یہ ہے کہ ان کے واٹس ایپ والے نمبر مقامی نہیں بلکہ انٹرنیشنل ہوتے ہیں۔