دنیا ہند کی ترقی کے بارے میں جانتی ہے، مودی
نئی دہلی ۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی توقعات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال تر قی پذیر ملکوں کےلئے ایک ماڈل بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رسوئی گیس کا سلنڈر اب جلد ی ملتی ہے، انکم ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی جلد ہوتی ہے۔ پاسپورٹ بننے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب غریبوں کو بنیادی سہولتیں مل جائیں تو وہ خود بخود غربت کا مقابلہ کرنے لگیں گے۔ گزشتہ4برسوں میں یہ تبدیلی آئی ہے اور اعدادوشمار اس کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی کے بارے میں جانتی ہے۔