اٹلی کے کلب میں بھگدڑ،6ہلاک
روم.... اٹلی کے ایک نائٹ کلب میں بھگڈر سے 6 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو گئے ۔وسطی اطالوی شہر آکونا کے نزدیک نائٹ کلب میں گیس ا سپرے کے باعث بھگڈر مچ گئی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کے وقت کلب میں ایک ہزار افراد موجود تھے ۔ فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی بو سے بھگڈر مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک چھبتی ہوئی بو محسوس ہوئی ہم خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا،لوگوں کو واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگڈر مچ گئی۔