Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کی حسینہ ونیسامس ورلڈ بن گئیں

  بیجنگ ...میکسکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ میکسکو کے لئے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔چین کے سانیا سٹی ارینا میں 68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 118 حسیناوں نے حصہ لیا ۔تھائی لینڈ کی نکولین دوسرے نمبر پر رہیں بیلاروس، جمیکا اور یوگنڈا کی حسینائیں تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔گزشتہ سال یہ ٹائٹل ہند کی منوشی چلر نے جیتا تھا۔ اس سال کی فیمینا مس انڈیا 2018 عالمی مقابلے میں صف اول کی 12 حسیناوں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

شیئر: