Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے بلیو ہائیڈروجن کمپنی کے 50 فیصد حصص خرید لئے

’کم کاربن ہائیڈروجن جو قدرتی گیس سے تیار کی جاتی ہے کو ’بلیو ہائیڈروجن‘ کہا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو نے الجبيل میں ’بلیو ہائیڈروجن انڈسٹریل گیس کمپنی‘ کے 50 فیصد ملکیتی حصص خرید کر لیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سودے کا مقصد الجبيل انڈسٹریل سٹی کو ہائیڈروجن فراہم کرنا ہے جس میں بڑے پیمانے پر کم کاربن ہائیڈروجن بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ بلیو ہائیڈروجن انڈسٹریل گیسز کمپنی کا ہدف ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے، بشمول کم کاربن ہائیڈروجن جو قدرتی گیس سے تیار کی جاتی ہے جسے ’بلیو ہائیڈروجن‘ بھی کہا جاتا ہے۔
 توقع ہے کہ بلیو ہائیڈروجن کی مارکیٹنگ سرگرمیاں سعودی آرامکو کی الجبيل میں کاربن کی گرفت اور ذخیرہ کاری کی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط ہو کر شروع کی جائیں گی۔
 

شیئر: