Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضا میں آکسیجن کا تناسب کم کرکے آتشزدگی پر قابو پانا ممکن

انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرز پاکستان کے سیمینار میں انجینیئر عمر ادریس کاخطاب
ریاض(جاوید اقبال) معروف پاکستانی انجینیئر عمر عزیز ادریس نے کہا ہے کہ کسی جگہ کی ہوا میں اگر آکسیجن کا تناسب 21فیصد سے کم کرکے 15فیصد تک لایا جائے تو وہاں آتشزدگی کا امکان ختم ہوجاتا ہے۔ وہ انسٹی ٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان سعودی عریبین سینٹر کے 50ویں سیمینار میں مہمان مقرر کے طور پر خطاب کررہے تھے۔ سیمینار کا موضوع ”فائر پاس، آتشزدگی سے بچاﺅ اور انسانی جان کے لئے حفاظتی اقدامات میں انقلاب“ تھا۔ عمر عزیز ادریس جنہوں نے آگ سے بچاﺅ کے لئے ایک جدید ترین آلہ ایجاد کیا ہے نے کہا کہ ہوا میں آکسیجن کا تناسب 21فیصد ہوتا ہے اور انکا آلہ اس ہوا کو جذب کرکے تناسب کو 10فیصد تک گھٹا کر واپس فضا میں پھیلا تا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انکا آلہ ایئر کنڈیشنر کی طرح لگاتار کام کرسکتا ہے تاہم جب آکسیجن کا مطلوبہ 15فیصد ہدف حاصل کرلیتا ہے تو خود کار نظام کے تحت بند ہوجاتا ہے اور آکسیجن کا تناسب کمرے میں زیادہ ہونے پر خود بخود چل پڑتا ہے۔ مختصر فلم کے ذریعے آلے کی کارکردگی کی وضاحت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کا 15فیصد تناسب انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب نہیں کرتا تاہم انہوں نے کہا کہ انکی ایجاد صرف بند کمروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ الملک سعود میں سائبر سیکیورٹی کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر فرخ اسلم خان نے ایجاد کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کو سائنسی تحقیق پر بھی توجہ دینی چاہئے۔  انسٹی ٹیوشن کے صدر انجینیئر سید محمد اقبال نے صدارتی خطاب میں واضح کیا کہ ان کی تنظیم نہ صرف سائنسی موضوعات پر باقاعدگی سے سیمینار کرواتی ہے جبکہ پاکستان کی 12انجینیئرنگ یونیورسٹیز میں حصول تعلیم کیلئے 96حاجت مند طلباءکو وظائف بھی مہیا کررہی ہے۔ آخر میں مہمان مقرر اور مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
 

شیئر: