حکومت صرف 7ووٹوں پر قائم ہے ،خورشید شاہ
اسلام آباد...رکن قومی اسمبلی و پیپلزپا رٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لڑائی شروع ہو ئی تو حکو مت کے پاس صرف7 ووٹوں کی برتری ہے۔ حکومت آرڈیننس کے ذریعے معالا ت چلا نے سے گریز کر ے ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی شدید مخالفت کرےگی۔امید ہے حکومت خود سے قائمہ کمیٹیاں بنانےوالی بے وقوفی نہیں کریگی ۔حکومت میں ایک دو ایسے افراد موجود ہیں جنہیں سسٹم کا پتا ہے۔ وزیراعظم کے بیانات سے لگتاہے آمریت کے سائے منڈلارہے ہیں۔ آرڈنینس کے ذریعے آمریت کے دور میں حکو مت چلا ئی جا تی ہے۔ لگتاہے حکو مت آمر یت کا نعم البدل بن رہی ہے۔ حکو مت پارلیمنٹ میں لڑائی سے گریز کر ے۔ملکی مفاد میں قانو ن سازی کے لئے پیپلزپا رٹی حکومت کی حما یت پر تیا ر ہے ۔حکومت بلو ں پر مشاورت کرے ۔ پا رلیمنٹ میں مکمل تعاون کر یں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔ اگر ایم کیو ایم چھو ڑ جا ئے تو آج ہی حکو مت ختم ہو جا ئیں گی ۔۔خورشید شاہ نے حکومت کی100روزہ کارکردگی کومرغی کے انڈے قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی 100روزہ کارکردگی میں مرغی نے انڈے دیئے ہیں۔ اپوزیشن میثاق معیشت کےلئے حکومت سے تعاون کو تیارہے۔ انہو ں نے کہا کہ پیش گوئیا ں کر نے والا نہیں ۔میر ی دعا ہے یہ حکو مت اور پا رلیمنٹ اپنی مد ت پوری کر ے۔ جس حکومت کے وزیر اعظم کو خود ہی یقین نہ ہو کہ حکو مت اپنی مدت پو ری کر ے گی تو اس کا کیا کہا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ کو ئی بھی پا رٹی اکیلے ملک نہیں چلا سکتی۔ ادارے حکومت کی کا رکردگی کوآنکھیں کھو ل کر دیکھیں اور حکو مت کے بہتر طرز حکمرانی کے لئے اپنا کر دار کریں ۔ جیل اور مقدما ت پیپلزپا رٹی کے لئے نئے نہیں۔ آصف علی زرداری نے جیلیں بھی کا ٹیں اور مقدما ت کا سامنا بھی کیا۔ اگر اب بھی ایسا ہو ا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو ا گا ۔