متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سنیچر کو قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
امارات کے خبررساں اداے وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفادات کی تکمیل، مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے،امارات اور مصر کے درمیان قریبی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں صدر السیسی نے امارتی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا۔