رمضان کے وسط تک مکہ اور مدینہ میں 320 ملین سے زیادہ ٹیلی فون کالز
مکہ میں 184 ملین لوکل اور 21 ملین انٹرنیشنل کالز ہوئی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
کمیونیکیشن اینڈ سپیس ٹیکنالوجی کمیشن ( سی ایس ٹی) نے رمضان کے وسط تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ اور مدینہ میں 320 ملین سے زیادہ کالیں کی گئیں، مکہ میں 184 ملین لوکل اور 21 ملین انٹرنیشنل کالز ہوئی ہیں۔
جبکہ مدینہ میں 107 ملین لوکل اور ایک ملین انٹرنیشنل کالز ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا فائیو جی کوریج مکہ میں 98 فیصد اور مدینہ میں 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فی کس اوسط یومیہ ڈیٹا کی کھپت مکہ میں 1495 میگا بائٹس عالمی اوسط سے تین گنا اور مدینہ میں 1495 میگا بائیٹس عالمی اوسط سے چار گنا تک پہنچ گئی۔
مکہ میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار اوسطا 120 میگا بائٹس فی سیکنڈ اور مدینہ میں 278 میگا بائٹس فی سیکنڈ رہی۔