Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کا نوبل انعام کسے ملا؟

  اوسلو... 2018ءکے لئے نوبل انعام برائے امن2 ایسے افراد کو دیا گیا جنہوں نے خواتین کے استحصال اور جنگوں میں زیادتیوں پر دنیا کی توجہ دلانے کے لئے جدوجہد کی۔ان میں کانگو کے ڈاکٹر ڈینس مک ویگے اور عراقی خاتون نادیہ مراد شامل ہیں۔ دونوں کو انعام میں ایک سند، تمغہ اور 5،5 لاکھ ڈالر دیئے گئے ۔ نادیہ نے عراق میں داعش کے ہاتھوں ایزدی خواتین کی بے حرمتی اور ظلم و تشدد پر آواز اٹھائی ڈاکٹر ڈینس نے اپنے ملک میں خواتین کی بے حرمتی اور جبر اور اسے بطور ہتھیار جنگ میں استعمال کرنے کے خلاف بھرپور مہم چلائی ہے ۔ ڈاکٹر ڈینس نے تشدد کی شکار ہزاروں خواتین کے علاج اور بحالی پر کام کیا۔نادیہ مراد عراق میں داعش کے بعد ان کے چنگل سے بچ گئی تھیںنادیہ مراد ان 3 ہزار ایزدی خواتین کی بحالی کی مہم چلارہی ہیں جو عراق میں اب تک داعش کے قبضے میں ہیں اور وہ 3 لاکھ ایزدی پناہ گزینوں کو ان کے آبائی علاقے سنجار میں دوبارہ بسانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس موضوع پرکتاب بھی لکھ چکی ہیں۔

شیئر: