Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلان ریاض... غیر متزلزل واضح موقف

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“کا اداریہ نذرقارئین ہے
  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی قائدین کی 39ویں کانفرنس سے خطاب میں خطے کو درپیش مشکلات ، مسائل ، چیلنجوں اور انکے حل دو ٹوک الفاظ میں پیش کئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے خلیجی تعاون کونسل کو قائم رکھنا اشد ضروری ہے۔ یہ خطے کے امن و استحکام اور خلیجی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
شاہ سلمان نے علاقے میں موجود تمام مسائل پر غیر متزلزل موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران عداوت کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ تخریب کاری اور دہشتگردی کی اسٹراٹیجی نافذ کررہا ہے۔ ایران کے دہشتگرد نظام نے گزشتہ عشروں کے دوران اصلاح حال کی تمام کوششوں کو پس پشت ڈالدیا۔ ایران مسئلہ فلسطین سے بھی کھیل رہا ہے۔ شاہ سلمان نے مسئلہ فلسطین کو سعودی عرب کی اولیں ترجیح قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کو جائز حقوق کے حصول تک ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلایا۔
شاہ سلمان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل سے متعلق سعودی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ خلیجی تعاون کونسل نے ماضی میں مختلف حوالوں سے متعدد معاہدوں ، سمجھوتوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا سفر مثبت شکل میں طے کیا ہے۔ اس سفر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ ریاض سربراہ کانفرنس غیر معمولی حالات میں منعقد ہوئی اور اس نے یہ ثابت کردیا کہ خلیجی قائدین درپیش دشواریوں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: