Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈکپ: بیلجئیم نے پاکستان کو 5گول سے شکست دیدی

بھوبنیشور:ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راونڈ میں بیلجیئم نے پاکستان کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں5گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ہند کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راونڈ میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم کی مضبوط ٹیم سے تھا جس میں یورپیئن ٹیم نے پاکستان کی پوری ٹیم کو بری طرح سے بے بس کردیا۔میچ کے 10ویں منٹ میں بیلجیئم کو پینالٹی کارنر ملا جس پر الیگزینڈر ہینڈرکس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 13ویں منٹ میں تھامس بریلس نے فیلڈ گول کر کے دگنا کردیا۔دسویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو0-1 کی برتری دلائی۔تیرہویں منٹ میں تھامس بریلس نے گول کرکے برتری کو دو صفر0-2 کردیا۔ 27ویں منٹ میں سیڈرک نے گول کرکے برتری کو0-3 کردیا۔ڈوکر سبسٹین نے 35ویں منٹ میں چوتھا گول کر دیا جبکہ پانچواں اور آخری گول بون ٹام نے کھیل کے 53ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر کر دیا۔ بیلجئیم کے سامنے پاکستان ٹیم پوری طرح سے بے بس نظر آئی۔ قبل ازیں گروپ ڈی کے 3 میچوں میںسے پاکستان ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی البتہ ملائیشیا سے 1-1گول سے برابر کھیلنے کی وجہ سے ناک آوٹ راونڈ میں پہنچنے کا موقع ملا مگر بیلجیئم کی ٹیم نے یکطرفہ کھیل کے ذریعے سے پاکستان ٹیم کے واپسی کے سفر میں آسانی پیدا کردی۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: