Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:  عدالت عالیہ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ واضح رہے کہ نیب زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی رکھنے اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کررہا ہے جبکہ وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: