Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں برآمد ہونے والے ٹینک شکن میزائل ایران میں تیار ہوئے ، اقوام متحدہ

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کی خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں عرب اتحاد کو ٹینک شکن میزائل داغنے کے جو2 یونٹس ملے ہیں انہیں 2016 یا 2017 میں ایران میں تیار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ آیا یمن میں دونوں یونٹوں کا انکشاف جنوری 2016 سے نافذ العمل اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے یا نہیں ۔یہ قرارداد ایران کو سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر ہتھیاروں یا ان سے متعلق مواد درآمد یا برآمد کرنے کو ممنوع قرار دیتی ہے۔گوتیریس نے ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اپنی ششماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ دونوں یونٹس ایرانی ساخت کی خصوصیات کے حامل ہیں اور ان پر موجود علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں 2016 یا 2017 میں تیار کیا گیا۔ 

شیئر: