شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس کی سماعت
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
اسلام آباد... احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاءالدین کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیکرتفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر شوکت عزیز کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نے کی ۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم علاءالدین بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو پیش ہونے کیلئے 30 دن دئیے گئے تاہم شوکت عزیز کی طرف سے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔