Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”انرجی سٹی“ مستقبل کی جہت میں پراعتماد قدم

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عرب وژن 2030کے تحت مستقبل کی جہت میں پراعتماد شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ توانائی، سرمایہ کاری اور صنعت کے شعبوں میں سعودی عرب کی پیشرفت کی کوشش قابل دید ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری حکومت آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور آنے والی نسلوں کو بہتر زندگی مہیا کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان انرجی سٹی” اسپارک“ کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھ کر اسی جہت میں قدم آگے بڑھایا ہے۔ یہ سٹی الشرقیہ کے دمام اور الاحساءشہروں کے درمیان قائم کی جارہی ہے۔
اسپارک سٹی 2035ءتک مکمل ہوجانے پر مملکت کو مجموعی قومی پیداوار میں 22ارب ریال سے زیادہ مہیا کریگی۔ اسکی بدولت بالواسطہ اور بلاواسطہ ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ 350سے زیادہ صنعتی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی سعودائزیشن ہوگی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب درست جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جدت طرازی اور بین الاقوامی مسابقت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: