Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نثار کھوڑو سمیت16 افراد کیخلاف نیب انکوائریاں

اسلام آباد...چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو ، شرجیل انعام میمن ،(ن)لیگ کے پیر صابر شاہ سمیت16 انکوائریوں جبکہ سابق چیئر مین ورکرز ویلفیئر خواجہ صدیق ، سابق ایڈمنسٹریٹر کڈنی سینٹر کوئٹہ ڈاکٹرامیر احمد خان سمیت متعدد افراد کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس دائرکر نے کی منظوری دیدی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں ۔نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرےگا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔کرپشن فری پاکستان کے لئے بھر پور کاوشےں کررہاہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر: