Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس بحران: حکام یقینی بات کرنے سے گریزاں

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں جاری گیس بحران سے متعلق حکام کچھ بھی حتمی طور پر بتانے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 6 روز بعد بھی حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا جا رہا۔ حکام نے 2 دن تک گیس پریشر میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور دو دن تک گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔تاہم سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کل دوپہر تک کھل سکتی ہے تاہم گیس پریشر کی صورتحال دیکھتے ہوئے سی این جی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سندھ میں گیس کے بحران کی وجہ سے گزشتہ 6 روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسیں سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ گیس پریشر میں کمی سے گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔
 
 

شیئر: