Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں؟

حیدرآباد...پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی اور گیس سے محروم کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے بتاتے ہیں کہ وہ ملک میں ون یونٹ جیسا نظام چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس کی پیدوار والا صوبہ ہے۔سندھ کے ساتھ ہی زیادتی کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان خود کو کسی ایک صوبے کا وزیر اعظم نہ سمجھیں بلکہ پورے ملک کا وزیر اعظم سمجھیں ۔سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان ملک میں ون یونٹ جیسا نظام لاکر صدارتی نظام کے حامی لگتے ہیں۔ کسی صورت جمہوریت پر کوئی وار قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف حکمرانوں کے عزا ئم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ آئین کے مطابق قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق اس صوبے کا ہے جہاں سے وہ برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان عمران خان کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔لگتا ہے خان صاحب صدارتی نظام چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری ہفتے کو حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ جلسہ ماضی کے ریکارڈ توڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی ہیں۔ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کے اقدامات وفاقی پارلیمانی نظام کے منافی ہیں۔تحریک انصاف حکومت نے آتے ہی این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے کی سازش کی۔

شیئر: