Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی میں توسیع

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے لیے امدادی ساز وسامان کی ترسیل کے سلسلے میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ روسی مخالفت کے باوجود کیا گیا ہے۔ روس کا مؤقف تھا کہ توسیع ایک برس کی بجائے6 ماہ کے لیے کی جائے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں قریب 43 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں تیس لاکھ ایسے شامی شامل ہیں جنہیں صرف سرحد پار آپریشنز کے ذریعے ہی یہ امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ  شامی جنگ اب تک تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بن چکی ہے۔
 

شیئر: