Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی قوم سے معافی مانگیں، روی شنکر کا مطالبہ

نئی دہلی ۔۔۔۔ مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے رافیل سودے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اس  فیصلے کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیانتدار وزیر اعظم کو چور کہہ کر پورے ملک کی توہین کی ہے۔ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک پرہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی قوم سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔اسی لئے وہ رافیل سودے کی مکمل تفصیل اور خاص طور پر اصل قیمت جاننا چاہتے ہیں۔اس سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے رافیل سودے کی چھان بین کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کو خارج از امکان بتایا۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی کانگریس صدر اس کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں تو کیا وہ عدالت عظمیٰ سے بھی بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے راہول گاندھی کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ۔ دنیا بھر میں جمہوریت کی روایت ہے کہ اگر کسی بڑے لیڈر کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے تو وہ استعفیٰ دے دیتا ہے ۔ 
 

شیئر: