Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی پر ہند کا اعتراض

نئی دہلی: کرکٹ ایشیا کپ2020ءکی میزبانی پاکستان کو ملنے پر ہند نے روایتی دشمنی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتراض اٹھا دیا، ہندوستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ایشیا کپ کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔ ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے دوران ہندنے پاکستان کو پیغام دیاہے کہ ہند ستمبر2020ء میں ہونے والے کرکٹ ایشیا کپ کیلئے میچز کی جگہ تبدیل کرے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے میچز پاکستان سے باہر کھیلانے کا اہتمام کرے۔اس مطالبے کے پیش نظر ایشیا کپ کا میزبان کوئی خلیجی ملک ہو سکتا ہے۔اس سے پہلے ہندنے سیکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر لاہور میں ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اپنا نمائندہ بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کو میزبانی کی منظوری اے سی سی اجلاس میں دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہاں کرتا ہے، گزشتہ ایشیا کپ کی میزبانی ہند کو ملی تھی اور اس کا اہتمام امارات میںکیا گیاتھا، پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور اے سی سی کے ڈویلپمنٹ افسر احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیامیں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہم طویل پروگرام مرتب کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انڈر 16 اور انڈر 19 سے ایشیا کپ کا انعقاد کیا جائے۔ اس سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور ہمارے امپائرز اور میچ ریفریز کو مواقع ملیں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: