جدہ ۔۔۔ جرمن میگزین ”فوکس“ نے جرمن سراغرسانوں کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ الاخوان المسلمین کی جماعت جرمنی میں القاعدہ اور داعش سے زیادہ خطرناک ہے۔ رپورٹ میں تاکید کی گئی کہ جرمن حکام اپنے یہاں مسلمانوں کی سپریم کونسل پر الاخوان المسلمین کے اثر انداز ہونے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ الاخوان جرمنی میں آزاد جمہوری نظام میں نقب لگانے اور نیا سیاسی نظریاتی و سماجی نظام قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جرمن صوبے فیستفالیا میں محکمہ خفیہ کے سربراہ نے بتایا کہ الاخوان سے قریبی تعلق رکھنے والی تنظیمیں عرب ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں کو اپنی طرف مائل کررہے ہیں اور وہ ان سے اپنی اسکیمیں نافذ کرانے کے چکر میں ہیں۔