Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکطرفہ احتساب پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں،اعتزاز

لاہور... پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔حکومت خود اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے تو یہ الگ بات ہے ۔ہم نے یہی رویہ (ن) لیگ کے ساتھ بھی رکھا تھا ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پا رلیمانی ماحول کو قابل برداشت رکھنا حکومت کاکام ہے ۔حکومت کے وزراءلا نگ ہینڈل بیٹ سے بیٹنگ کررہے ہیں ۔وزراءتحمل سے کھیلیں تو ممکن ہے اننگز پوری کریںگے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہورہا ہے ۔ حکومت کے اتحا دیوںکے خلاف ا یکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔ یکطرفہ احتساب کی حمایت نہیں کی جاسکتی ۔ اس سے حکومت پر بھی ا نگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔ 

شیئر: