بالی وڈ کی مشہور فلم زندگی نہ ملےگی دوبارہ کی شہرت کےبعد اب اس فلم کا سیکوئل بننے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے خبر دی ہے کہ وہ جلد فلم کے اگلے سیکوئل پر کام کرینگی۔فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں کترینہ کیف، کالکی کوچلین، ریتک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول نے اہم کردار نبھائےتھے۔ اب سات برس کےبعد اس کے سیکوئل پر کام شروع کیاجائےگا۔