Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر کی زرداری اور شہباز شریف پر تنقید

کراچی: بحری امور کے وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سابق صدر نے اپنی حد سے زیادہ کھایا ہے۔ آصف زرداری نے جو بھی کیا اس پر انہیں وہ سزا ہونی چاہیے جو ایک ڈاکو کو دی جاتی ہے۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ چور کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ رکشے والے، فالودے والے اور نہ جانے کس کس کے نام پر جعلی اکاﺅنٹ کھولے گئے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں تاہم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے لیے ان کے نام پر اتفاق ہوا ہے، اس لیے جمہوریت کے لیے یہ کڑوا گھونٹ پیا ہے۔

 

شیئر: