جلد پر داغ او رجھریوں سے نجاب کے طریقوں پر ڈاکٹر انعم کا اظہار خیل
ریاض (ذکاءاللہ محسن )شہر ریاض میں مقیم ممتاز پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا نے ریاض میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ خواتین کی جلدکے مسائل اور اسے تازہ رکھنے کے حوالے سے اسپیشلائز میڈیکل کلنیک ریاض میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔سیمینار میں ہمنوا کے صدر بیگم بلقیس صفدر ، ایونٹ کوآر ڈینیٹر انجینیئر مدیحہ نعمان ، ا سکن ا سپیشلسٹ ڈاکٹر انعم احسن، افشاں فیصل ، ثناء درانی ، ثوبیہ زبیر سمیت دیگر خواتین اوراسپتال اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر اور ایونٹ آرگنائنر مدیحہ نعمان نے اسپتال انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر فہد عبدالجبار اورتمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمنوا کے پلیٹ فارم سے دیار غیر میں خواتین کیلئے اس طرح کے تربیتی سیمینار آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈرموٹولوجی کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر انعم احسن نے خواتین کو جلدکے بڑھتے ہوئے مسائل اور جلد کو خوبصورت ترو تازہ رکھنے کے حوالے سے مختلف ٹپس دیں۔ ڈاکٹر انعم کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ کچھ خواتین کو قدرتی طور پر اسکن کا ایشو ہوتا ہے اور کچھ عمر کے ساتھ بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے ا سکن پر جھریاں اور داغ نمایاں نظر آتے ہیں جس کو اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر انعم احسن نے خواتین کے سوالات کے جواب بھی دیئے اور سیمینار میں لائیو اسکن ٹریٹمنٹ کرکے خواتین کو جلد کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے بریف کیا۔