پاکستانی اسمگلر کا سر قلم
جدہ۔۔۔ یہا ں مقامی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری لال خان کا سر قلم کر دیا۔ سعودی پولیس نے پاکستانی اسمگلر کو عدالت میں پیش کر دیا تھا جہاں سے اسے موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزا کی توثیق کر دی تھی۔ جمعہ کے روز جدہ میں سزا نافذ کر دی گئی۔