Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عراقی اسپیکر کی ملاقات

 
ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ریکان الحلبوسی ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ریکان الحلبوسی نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے تعاون کی بدولت مشکل دور سے نکل گیا۔ سعودی عرب او رعراق مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے برادر عوام تاریخی ، جغرافیائی اور ثقافتی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان تاثرات کا اظہار پیر کو ریاض میں سعودی صدر شوریٰ شیخ َڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے امید ظاہرکی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا مستقبل روشن ہے۔ عراق اب تعمیر و ترقی کے دور میں داخل ہو رہا ہے اس کے لئے اسے خصوصاً سعودی عرب اور عموما ًتمام برادر اور دوست ممالک کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں خصوصاً داعش کی سرکوبی کے سلسلے میں عراق کی بڑی مدد کی۔ سعودی عرب کی مدد کی بدولت ہی داعش کو عراق کے علاقوں اور شہروں سے بھگانے میں کامیابی ملی۔ 

شیئر: