کوچنگ سنٹر چلانے والے شخص پر بدمعاشوں کا حملہ
کانپور۔۔۔ کانپور کے سیسا مؤ علاقے میں موٹرسائیکل پرسوار بدمعاشوں نے ایک کوچنگ چلانے والے ایک شخص پرقاتلانہ حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ’ کلیان پور آواس وکاس رہائشی کوچنگ‘ چلانے والے گجیندر سنگھ نیگی ہفتے دیر رات اپنی بیوی کے ساتھ کار سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران جی ٹی روڈ پر شفیع گنج چوکی کے پاس بائک پر سوار کچھ بدمعاشوں نے ان کی کار کو روکا اور پھر بندوق کی بٹ سے کار کے شیشے توڑ دیئے۔پولیس نے بتایا کہ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے نیگی کے ساتھ مارپیٹ کی اور جان سے مارنے کے ارادے سے پستول نکالی۔